26 اکتوبر 2013 - 20:30
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف دنیا بھر میں کشمیری عوام آج یوم سیاہ منارہے ہیں۔

ابنا: اکتوبر 1947ء کو بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کی مرضی کے خلاف اپنی فوج سری نگرایئرپورٹ پر اتاری اورکشمیرپرقابض ہوگیا۔بھارت سرکار نے کہاکہ فوج کوفوج ڈوگرامہاراج ہری سنگھ کے مطالبے پربھیجاگیاہے اورحالات معمول پرآتے ہی فوج واپس چلی جائے گی ۔ کئی دہائیاں گزرچکیں، کشمیریوں کوحق خودارادیت ملانہ ہی فوج مقبوضہ کشمیرسے نکلی۔بھارت کے ظلم تشدد ابھی تک جاری ہیں۔

کشمیریوں کا کہنا ہے کہ وہ یوم سیاہ بھارت یا اس کی عوام کے خلاف نہیں بلکہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں کو حق آزادی سے محروم رکھنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مناتے ہیں۔دونوں ممالک مل کر اس مسئلے کا حل نکالیں۔ کشمیریوں کاکہناہے کہ بھارت ان پرظلم وتشددبندکرے، انہیں خودارادیت کاحق دے تووہ بھی اس کی خوشیوں میں شریک ہونے کوتیارہیں۔

.......

/169